تیز تپتے تیل سے اب کچن میں پھیلے گی لوگ پھر یہ سوچیں گے ان تمام لوگوں کی
آلووں کو پکنے دو
آلووں کو چولہے کی
دھیمی دھیمی آنچوں کا
کچھ مزہ تو چکھنے دو
آلووں کو پکنے دو
پانی کو پرے رکھنا
پاس نہ ذرا کرنا
ورنہ چلملاتی سی
گرم سی کئ چھینٹیں
تم پر اُڑ کر آئیں گی
خوب پھر جلائیں گی
اِس لیے میں ٹوکے ہوں
اِس جلن سے روکے ہوں
مجھ کو روک سکنے دو
آلووں کو پکنے دو
آلووں کے پکنے کی
بھینی بھینی سی خوشبو
بھوک سینچنے والی
روح اینچنے والی
دل کو کھینچنے والی
وہ کمینی سی خوشبو
یہ کہاں سے آئی ہے
اور وہ تعاقب میں
تیرے پاس آئیں گے
تجھ کو یہ بتائیں گے
"جل گئے ہیں آلو"
جبکہ خود وہ جلتے ہیں
آلووں کی اِس ڈش کو
خود ہی حاصل کرنے کی
خواہشوں میں پلتے ہیں
اور ہاتھ مَلتے ہیں
چکنی چپڑی باتوں پر
نہ دھیان تم دینا
ایک کان سے سننا
ان سنی پھر کر دینا
دل میں کینہ رکھتے ہیں
وہ تو صرف بَکتے ہیں
ان کو تم بھی بَکنے دو
آلووں کو پکنے دو

Recent Comments